کوئٹہ ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی کونسل کا ایک اہم اجلاس پارٹی چیئرمین عبدالخالق ہزارہ کی صدارت میں پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا

0 271

کوئٹہ ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی کونسل کا ایک اہم اجلاس پارٹی چیئرمین عبدالخالق ہزارہ کی صدارت میں پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میں22 جون کے تقریب کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ یوم ثقافت کے حوالے سے منعقد ہونیوالے پروگرام کو شاندار اور پروقار طریقے سے منا نے کیلئے پوری طرح تیاریاں کی جا رہی ہے ہزارہ قوم اس خطے میں انتہائی قدیم تاریخ کے مالک ہے ہماری ثقافت کی ایک الگ حیثیت اور شناخت ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہیں ہم اپنے ثقافت ورثے کے ذریعے خطے میں آباد تمام اقوام کے ساتھ بھائی چارے ، ہمدردی اور برداشت کے فروغ کیلئے کام کرنا چا ہتے ہیں اجلاس میں کہا گیا کہ قدیم ترین ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلئے ہزارہ قوم کے تمام سماجی، عملی، ادبی اور ثقافتی ادارے متفقہ طور پر 22 جون کے پروگرام میں شریک ہو کر اس تاثر کو تقویت دیں گے کہ ہزارگی زبان، تاریخ، ثقافت، علم وادب کے معاملات میں قومی ادارے یکجا ہو کر دنیا بھر کے ہزارہ قوم کو مثبت پیغام دیں گے یہ دن اس لحاظ سے بھی ہزارہ قوم کیلئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے کہ ہزارہ قوم کے تمام اداروں نے ہر سال ہزارہ قوم کے یوم ثقافت کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے اور19 مئی کے مناسبت سے پہلی یوم ثقافت کے پروگرام کو22 جون کے دن منا کر مستقبل میں ہر سال یوم ثقافت منانے کا آغاز کریگی اجلاس میں کہا گیا کہ22 جون کے دن قیوم چنگیزی فٹبال اسٹیڈیم میں ہزارہ ثقافتی اسٹالز لگائے جائیں گے جس کیلئے تمام قومی سماجی، علمی، ادبی اور ثقافتی اداروں نے اپنے لئے اسٹال کے بکنگ کر رکھی ہے پروگرام پورا دن جاری ہے گا اس موقع پر پارٹی چیئرمین وصوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مشیر وزیراعلیٰ عبدالخالق ہزار خصوصی خطاب کے ذریعے ہزارہ یوم ثقافت کی اہمیت وخصوصیت کے سیاسی صورتحال کے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے اس دن پارٹی کے جنرل باڈی کا اجلاس قیوم چنگیزی فٹبال اسٹیڈیم میں منعقد ہو گی جس سے محمد رضا وکی، مرزا حسین ہزارہ، ڈاکٹر اصغر علی چنگیزی اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا اورکارکنوں نے22 جون کے پروگرام کے سلسلے میں بھر پور تیاریوں کی تائید کی گئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.