پاک بھارت میچ سے 7 گھنٹے قبل بعض پاکستانی کھلاڑی شیشہ بار میں تھے ، ویڈیو وائرل
لندن کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے ہائی وولٹج میچ پاکستان بمقابلہ بھارت سے 7 گھنٹے قبل بعض پاکستانی کھلاڑیوں کی شیشہ بار میں موجود گی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ، شعیب ملک اور انکی اہلیہ ثانیہ مرزا اور بعض کھلاڑی رات 2 بجے کیفے میں تھے ،چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیم کے ساتھ وقت گزارنے کے بجائے اپنے دوستوں کے ایک گروپ کے ساتھ وقت گزارا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پا ک بھارت میچ سے 7 گھنٹے قبل بعض پاکستانی کھلاڑیوں کی شیشہ بار میں موجود گی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ایک ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ شعیب ملک ہیں ان کی بیگم ہیں ثانیہ جو ٹیم کے بعض دیگر کھلاڑی ہیں صبح دو بجے یعنی انڈیا کے خلاف میدان میںاترنے سے سات گھنٹے پہلے یہ شیشہ بار میں بیٹھے ہوئے ہیں شیشہ پی رہے ہیں آپ اندازہ کر لیں کہ نکوٹین لے کر کیا کسی قسم کا ڈسپلن رہ سکتا ہے کہ اگر وہ صبح کے دو بجے وہ اس کیفے میں تھے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ان کو ہوٹل میں جاتے اور سونے تک تقریبا دو اور گھنٹے چاہئے ہونگے یعنی اتنے اہم میچ میں جانے سے پہلے ڈسپلن کی کمی کی یہ حالت تھی کہ جو اہم پلیئر ہے اس کے پاس آرام کرنے کا اور سونے کا ٹائم ہی نہیں ہے ۔ ویڈیو میںنظر آرہا ہے کہ دو پلیئر ز ہیں جن کو آپ پہچان سکتے ہیں وہ بھی اس ویڈیو میں بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس ہی شام کومانچسٹر میں ایک پاکستانی تاجر کے گھر پر بعض کھلاڑی موجود تھے ۔ زرائع کے مطابق جب سے یہ ٹیم لندن پہنچی ہے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق ٹیم کے ساتھ خودوقت گزارنے کے بجائے یہاں ان کا دوستوں کا ایک گروپ ہے ان کے ساتھ انہوں نے وقت گزارا ہے اکثر وہ مختلف پاکستانی ایشین کری ہاوسز اور ریسٹورنٹ میں پائے گئے ، لندن میں صحافیوں کے ایک گروپ نے ان سے بات کرنا چاہی تو انہوں نے کہا میں آپ سے سلام دعا ضرور کروں گا اس بارے میںکر کٹ کے حوالے سے کوئی بات نہیں کروں گا۔