آبنائے ہرمز کی حفاظت،تیل کی آزادانہ سپلائی یقینی بنانا امریکا کی ذمہ داری ہے، پومپیو
واشنگٹن امریکی سیکٹریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے خلیج میں تیل بردار جہازوں پر حملوں کے حوالے سے ایران پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا خطے میں تیل کی آزادانہ رسد کو یقینی بنائے گا، یہ ایک عالمی امتحان اور پوری دنیا کے لیے اہم ہے اور امریکا سفارتی اور دیگر تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے موثر نتائج حاصل کرے گا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سیکٹریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے خلیج میں تیل بردار جہازوں پر حملوں کے حوالے سے ایران پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا خطے میں تیل کی آزادانہ رسد کو یقینی بنائے گا۔ ایک انٹرویو میں پومپیو نے کہا کہ آپ کو یہ تصور کرنا چاہیے کہ ہم یہاں سے تیل کی آزادانہ سپلائی کو یقینی بنانے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک عالمی امتحان اور پوری دنیا کے لیے اہم ہے اور امریکا سفارتی اور دیگر تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے موثر نتائج حاصل کرے گا۔تیل بردار جہازوں پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری ایران پر عائد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ یہاں ہوا وہ غلطی سے نہیں ہوا۔مائیک پومپیو نے کہا کہ یہ اسلامی جمہوری ایران کی جانب سے تجارتی جہازوں، آزادانہ نقل و حرکت پر حملے تھے جس کا واضح مقصد یہاں سے تیل کی سپلائی روکنا تھا۔امریکی سیکریٹری اسٹیٹ نے اس حوالے سے کس طرح کی کارروائی ہوگی اس پر کوئی اشارہ نہیں دیا تاہم ایران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔خیال رہے کہ دنیا کی ایک تہائی تیل کی سپلائی آبنائے ہرمز سے گزرتی ہے جو ایران کے شمال کے چھوٹے سے حصے سے گزرتی ہوئی خلیج اور خلیج عمان تک پھیلی ہوئی ہے۔