کورونا کے باعث آئی بی اے کے گریجویٹ پروگرامز کی داخلہ پالیسی میں تبدیلی

0 162

کراچی: انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) نے کورونا وائرس کے باعث انڈر گریجویٹ پروگرام کے داخلہ پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔ آئی بی اے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 5 جولائی کو بی بی اے، بی ایس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس، بی ایس اکنامکس اور بی ایس سوشل سائنسز کے مقرر کردہ رجحان ٹیسٹ کی جگہ اب داخلوں کے معیار کا متبادل طریقہ کار رکھا گیا ہے۔آئی بی اے کے مطابق نئے طریقہ کار میں طالب علموں کا انتخاب ان کے گزشتہ تعلیمی ریکارڈ، ہم نصابی سرگرمیوں، سوشل انٹرن شپس اور ان کے کار ہائے نمایاں کو دیکھ کر کیا جائے گا۔ آئی بی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس اکبر زیدی نے داخلہ پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اس تبدیلی کا مقصد صحت عامہ کویقینی بنانا اور تمام افراد کا تحفظ ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی بی اے اگلا تدریسی سال وقت پر شروع کرنے کے لیے پرعزم ہے اور تمام طالب علموں کو مطلوبہ معیار کے ساتھ داخلوں کے لیے درخواستیں دینے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.