بنگلادیش کی اداکارہ کا 4 افراد پر اجتماعی زیادتی کا الزام
ڈھاکہ(ویب ڈیسک) بنگلادیش کی ابھرتی ہوئی جواں سال اداکارہ سمرتی شمس النہر نے الزام عائد کیا ہے کہ 4 افراد نے انہیں اوتارا کلب میں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے معروف بزنس مین سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا۔
بنگلادیش کی اداکارہ اور ماڈل سمرتی نے مقامی تھانے میں 4 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں اوتارا کلب لمیٹڈ کے سابق صدر نصیر الدین محمود سمیت 4 افراد پر کلب میں اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور جان سے مارنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ڈھاکہ پولیس نے اداکارہ کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے نصیر الدین محمود اور ان کے سیکرٹری سمیت مزید 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزموں کا 7 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا ہے
[…] (ویب ڈیسک)اداکارہ و میزبان مِشی خان نے ڈیزائنرز فہد حسین اور علی ذیشان کے […]
[…] ڈیسک) اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کو حال ہی میں شیئر کی جانے […]
[…] (ویب ڈیسک) اداکارہ کبریٰ خان نے شادی کے حوالے سے اپنے نظریات مداحوں سے […]
[…] (ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اور خوبرو اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے قومی کرکٹر شاداب خان کے حوالے سے انکشاف […]