بلوچستان حکومت تاریخی عوامی بجٹ پیش کریگی ، لیاقت شاہوانی
کوئٹہ(ویب ڈیسک)حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے دعویٰ کیاہے کہ حکومت تاریخی عوامی بجٹ پیش کریگی ،امسال 3ہزار کلومیٹرسڑکیں تعمیر کی جائیںگی ،پانی کی قلت کا خاتمہ اور نئی آسامیاں تخلیق کی جائیںگی ،بلوچستان میں جمہوریت کے دعویداروں نے روایات کی پاسداری نہیں کی اور اب پروپیگنڈا کیا جارہا ہے بلوچستان اسمبلی میں کسی بھی رکن پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ تاریخی اور عوامی بجٹ پیش کرنے جارہے ہیںبلوچستان کی ترقی و خوشحالی کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ بنایا گیاہے گزشتہ سال 2700 کلومیٹر جبکہ رواں سال سڑکوں کا 3000 کلو میٹر جال بچھایا جارہاہے ہر ضلع میں ہائیر سیکنڈری اسکولز تعمیر ہونگے نئے پانی کی کمی کو پورا کرنے کےلئے ڈیموں تعمیر اور نئی اسامیاں تخلیق کرنے جارہے ہیںبلوچستان میں جمہوریت کے دعویداروں نے روایات کی پاسداری نہیں کی اور اب پروپیگنڈا کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی میں کسی بھی رکن پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے اپوزیشن جماعتوں نے اگر بجٹ پر کام کیا ہے تو تجاویز لائیں360 دن خاموش رہنے والے اپوزیشن اراکین بجٹ قریب آتے ہیں سڑکوں پر نظر آتے ہیںحکومت نے جعلی منصوبوں کو ختم کرکے کرپشن کا راستہ بند کیا ہے اپوزیشن کے کسی بھی حلقے کو نظرانداز نہیں کیا جارہا یے تمام حلقوں میں کام ہورہے ہیںغیر منتخب نمائندوں کا واویلا کررہے ہیں جو اپوزیشن حلقوں میں ترقیاتی کاموں کا اعتراف ہے لیاقت شاہوانی نے کہاکہ حکومت نے اپوزیشن کے بہتر تجاویز پر عمل کیا ہے اپوزیشن جماعتیں بلوچستان اسمبلی کے روایات پامال نہ کرے۔