روس سے آلو کے بدلے گندم درآمد کرنے کی تجویز

0 234

روس سے آلو کے بدلے گندم درآمد کرنے کی تجویز

کراچی(ویب ڈیسک) فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز و امپورٹرز مرچنٹس ایسوسی ایشن نے حکومت کو روس سے آلو کے بدلے گندم در آمد کرنے کی تجویز پیش کردی۔ پی ایف وی اے کے سرپرست اعلیٰ

 

وحید احمد کے مطابق امسال پاکستان میں آلو کی بمپر کراپ ہوئی ہے،4 ملین ٹن کی مقامی طلب پوری کرکے 3.5 ملین ٹن سرپلس آلو روس کو برآمدکرکے بدلے میں گندم منگوائی جاسکتی ہے۔وفاقی وزارت

 

تجارت نے پی ایف وی اے کی تجویز پر غور کیلئے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو جائزہ لینے کی

ہدایت کردی ہے۔ روس کو آلو بر آمد کرکے گندم درآمد کرنے سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی،آلو کی

 

سرپلس پیداوار کی روس کو بر آمد سے کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا۔روس کو پاکستان سے آلو کی بر آمد کے حوالے سے ٹی سی پی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.