مسلم باغ،ٹیکسی ڈرائیورکے بیمانہ قتل کےخلاف ڈرائیورز عوامی حلقوں سیاسی وسماجی رہنماؤں اور انجمن تاجران کا شدید احتجاج اور مکمل شٹرڈاؤن
مسلم باغ (نامہ نگار) انجمن تاجران گاڑی مالکان اور سماجی سیاسی عوامی حلقوں کے جانب سے شہر کے مرکز میں شدید احتجاج مظاہرہ ہوا یہ مظاہرہ کل قلعہ سیف اللہ میں بہاؤالدین ولد سلیمان کے بیمانہ قتل اور شہادت کے خلاف ہوا مظاہرین سے مختلف عوامی حلقوں اور انجمن تاجران کی جانب سے ہوا واقعات کے مطابق بہاؤالدین نامی ڈرائیور کو نامعلوم افراد نے قلعہ سیف اللہ کے قریب قتل کرکے لاش پھینک دی اور گاڑی کو چوری کرکے فرار ہوگئے مظاہرین نے ڈی سی قلعہ سیف اللہ ڈی پی او قلعہ سیف اللہ سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا اور مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اگر ملزمان جلدازجلد گرفتار نہ کیئے گئے تو مسلم باغ کے عوام انجمن تاجران مختلف سیاسی سماجی حلقے سخت سے سخت قدم اٹھا ئنگے