ملکی معیشت بہتر ہوتے ہی مہنگائی میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا، جمال شاہ کاکڑ

0 176

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر وسابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنا اور ملک کو اقتصادی طورپر مضبوط بنانے کیلئے عوام مہنگائی کی صورت میں جو قربانی دے رہے ہیں وہ جلد رنگ لے آئے گی ملکی معیشت بہتر ہوتے ہی مہنگائی میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا بین الاقوامی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد توقع ہے کہ حکومت پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریگی ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سابق سپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ مسلم لیگ حکومت کو بہت مشکل حالت میں ملک کی قیادت ملی جب ملک کے تمام ادارے ڈیفالٹ کے شکار تھے وزیراعظم شہباز شریف نے جس طرح تین مہینے کے دوران ملکی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے دن رات ایک کرکے کام کیا ہے اس کا ریلیف عوام کو جلد مہنگائی کے خاتمے کی صورت میں ملے گا عالمی منڈی میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت عوام کو ریلیف کا اعلان کریں گے کیونکہ عوام نے مسلم لیگ کی قیادت سے جو توقعات وابستہ کیے ہیں وہ انشاء اللہ تمام کے تمام پورے ہوں گے جس طرح پاکستان گرے لسٹ سے نکل گیا ہے اس طرح ملک کی معیشت بھی مضبوط ہوگی اور عوام کو مہنگائی کے ہمیشہ کیلئے نجات ملے گا یہی وزیراعظم کا ویژن ہے کیونکہ عمران خان نے گزشتہ ساڑھے تین برسوں میں ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کیا تھا اب وقت آگیا ہے کہ ملک کی معیشت بہتر ہوگی اور عوام کو

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.