ریڈمی کا مڈ رینج فون متعارف
ریڈمی کا مڈ رینج فون متعارف
چینی موبائل کمپنی ’شیاؤمی‘ نے اپنے برانڈ ’ریڈمی‘ کا مڈ رینج فون متعارف کرادیا، جسے بہترین کیمرا اور طاقتور بیٹری کی وجہ سے سراہا جا جا رہا ہے۔کمپنی نے ’ریڈمی 12‘ کو 7۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا ہے جب کہ اس میں کلر اور اسکرین ریشو کو بڑھا دیا گیا ہے۔فون کو اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم میں میڈیا ٹیک ہیلیو کے سی پی یو میں پیش کیا گیا ہے۔فون کے سائیڈ میں فنگر پرنٹ سینسر دیا گیا ہے جب کہ دیگر فیچرز بھی فون کا حصہ ہیں۔فون کے بیک پر تین کیمرے جب کہ فرنٹ پر ایک سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور ان کی ٹیکنالوجی اور سینسرز کو جدید زمانے کے مطابق اپگریڈ کیا گیا ہے۔فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول میں دیا گیا ہے لیکن کمپنی کا دعویٰ ہے
کہ اس کے سینسرز میں جدید ٹولز اور فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔’ریڈمی 12] کے بیک پر تین کیمرے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل کیمرا ہے۔فون کو 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کے ساتھ 18 واٹ کے فاسٹ چارجر میں پیش کیا گیا ہے لیکن کمپنی کا دعویٰ ہے کہ چارجر کم واٹ ہونے کے باوجود انتہائی تیزی سے چارجنگ کرتا ہے۔فون کو دو مختلف ریم ماڈیولز یعنی 4 اور 8 جی بی ریم جب کہ 128 اور 256 جی بی میموری کے
ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔فون کو مختلف رنگوں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور کمپنی نے فون کے ڈیزائن کو بھی دیدہ زیب بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔فون کی ماڈیولز کےحساب سے قیمت الگ رکھی گئی ہے، فون کے 4 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت 43 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے جب کہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔اسی طرح 4 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری اور 12 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ماڈیول کی رقم بھی نہیں بتائی گئی۔فون کو ابتدائی طور صرف تھائی لینڈ میں پیش کیا گیا ہے، تاہم اسے جلد پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔