واشنگٹن: صدر ٹرمپ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں خصوصی ظہرانہ
واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں خصوصی ظہرانہ دیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق ظہرانے کی میزبانی کیبنٹ روم میں کی جائے گی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔
ملاقات میں پاک امریکہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی، انسداد دہشت گردی اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں دونوں ممالک کے وفود بھی شریک ہوں گے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ دورہ واشنگٹن، پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی اعتماد اور اسٹریٹیجک تعاون کو ایک نئی سمت دینے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ملاقات خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔