فیلڈ مارشل عاصم منیر وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات کچھ دیر بعد ہوگی

0 56

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وائٹ ہاؤس پہنچ گئے جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات پاک امریکا تعلقات میں ایک اہم موڑ تصور کی جا رہی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس کے کیبنٹ روم میں ظہرانہ دیں گے۔ یہ ظہرانہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی، سلامتی اور خطے میں امن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے لیے ایک اعلیٰ سطحی موقع فراہم کرےگا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقاتیں صرف امریکی صدر تک محدود نہیں ہوں گی، بلکہ ان کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ سے بھی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ان ملاقاتوں میں دوطرفہ فوجی تعاون، انسداد دہشتگردی کی حکمت عملی اور مشرق وسطیٰ و جنوبی ایشیا میں جاری سیکیورٹی صورتحال زیر بحث آنے کی توقع ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.