مریم اورنگزیب کاچیف الیکشن کمشنر سے وزیراعظم کیخلاف انتخابی ضابطوں کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کا مطالبہ

4 262

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطوں کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب خود کو ہر قانون اور ضابطے سے بالاتر سمجھتے ہیں ،آئین کے تحت خود مختار اداروں، الیکشن کمیشن

اور ریاستی اداروں کو عمران صاحب خاطر میں نہیں لاتے ۔ انہوںنے کہاکہ قانون اور اداروں کو خاطر میں نہ لانے کا عملی مظاہرہ عمران صاحب نے گزشتہ روز دکھایا ،الیکشن کمیشن عمران صاحب کو نوٹس جاری کرے ۔ انہوںنے کہاکہ جس کو الیکشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر سے نکل جانے کا حکم دیا، عمران صاحب ہیلی کاپٹر میں اپنے ساتھ لے آئے،عمران صاحب نے قانونی

حکم کی خلاف ورزی کر کے الیکشن کمیشن کو چیلنج کیا ہے ،یہ رویہ عمران صاحب کی مجرمانہ اور فسطائی ذہنیت کا ثبوت ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے پہلے گالی گلوچ بریگیڈ کو آزاد جموں و کشمیر بھیجا، نوٹ نہ چلے تو گولی چلائی، اب کھلم کھلا الیکشن کمشن کے حکم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ڈسکہ والی ووٹ چوری کے ہتھکنڈوں کا آزاد جموں و کشمیرکے عوام ڈسکہ کے عوام کے انداز میں دیں گے

You might also like
4 Comments
  1. […] آباد(ویب ڈیسک)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کشمیر […]

  2. […] آباد (ویب ڈسیک)وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ ان کی […]

  3. […] شہباز شریف پر الزام لگا کر عوام کی نظر چوروں اور مافیا کو دئیے ہوئے این آر او سے نہیں ہٹا سکتے، مریم اورنگزیب […]

  4. […] چیف الیکشن کمشنرکے لیے فول پروف سیکیورٹی طلب […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.