پاکستان میں فیس بک تک رسائی میں صارفین کو مشکلات، نیٹ بلاکس کی تصدیق

0 179

پاکستان بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم فیس بک کی پیرنٹ آرگنائزیشن میٹا نے شکایات کی تصدیق نہیں کی ہے۔منگل اور بدھ کو پاکستان بھر میں بہت سے انٹرنیٹ سروس پرووائڈرز (آئی ایس پیز) پر فیس بک کے حوالے سے صارفین کو مشکلات درپیش رہیں کیونکہ یہ آئی ایس پیز فیس بک تک رسائی میں ناکام رہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بہت سے صارفین نے شکایت کی کہ وہ اپنے فیس بک اکاؤنٹ تک رسائی پانے میں ناکام ہیں۔ بعض نے تو ایکس پر اپنی پوسٹ میں یہ سوال بھی کیا کہ کیا حکومت نے فیس بک پر پابندی عائد کردی ہے۔پاکستان میں قائم سوشل میڈیا پلیٹ فارم آبزرور ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے بتایا کہ پیر کو دن کے بارہ سے بجے سے پاکستان بھر فیس بک کے حوالے سے شکایات بڑھ گئی ہیں۔ بدھ کو دن بارہ بجے تک شکایات بہت بڑھ گئی تھیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.