سعودی عرب، دھشت گردی میں ملوث سعودی شہری کو سزائے موت

0 99

سعودی عرب میں دہشتگردی کے مقدمے میں سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد بن عبداللہ بن علی العبد الجبار نامی شہری کو سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں سزائے موت دی گئی۔ مجرم پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا تھا۔دھشتگردوں کو معلومات دینے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجرم کا دہشت گردی کے ایک نیٹ ورک سے رابطہ تھا جس نے سیکیورٹی حکام پر فائرنگ کی تھی۔ مجرم پر یہ الزام بھی تھا کہ اس نے سیکیورٹی حکام کی مانیٹرنگ کر کے معلومات دہشت گردوں کو دی تھیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.