عمران خان نے اشرف غنی کو ازبکستان میں سمجھانے کی بڑی کوشش کی مگر اشرف غنی کے ذہن میں فتور تھا،شیخ رشید
اسلام آبا د(ویب ڈسیک)وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے سابق افغان صدر اشرف غنی کو ازبکستان میں سمجھانے کی بڑی کوشش کی مگر اشرف غنی کے ذہن میں فتور تھا،کوئی سپر پاور ہمیں بائی پاس نہیں کر سکتی، بڑا حساس وقت ہے، اس وقت پاکستان کی اہم ذمے داری ہے، امید ہیافغانستان کے حالات بہتر ہونگے ۔میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہر کرپٹ آدمی ملک سے بھاگنا چاہتا، کرپٹ آدمی نے لوٹی ہوئی دولت پہلے ہی ملک سے باہر پہنچائی ہوتی ہے یا یہ دولت ساتھ لے کر جاتا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان کا ازبکستان میں اندازہ تھا کہ اشرف غنی غلط فہمی کا شکار ہیں۔وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اللّٰہ پاک وزیرِ اعظم عمران خان کو عزت دینے جا رہے ہیں،
عمران خان نے گزشتہ ایک دن میں 4 سربراہانِ مملکت سے بات کی، پاکستان اس خطے کا چرچل پوسٹ ہے، اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ افغانستان میں امن ہے، کوئی سپر پاور ہمیں بائی پاس نہیں کر سکتی، بڑا حساس وقت ہے، اس وقت پاکستان کی اہم ذمے داری ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے خلاف ہائبرڈ وار ہے اور سب سے مضبوط ہتھیار سوشل میڈیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ نہ افغانستان میں مداخلت کریں گے نہ اپنی سرزمین پر مداخلت کرنے دیں گے، امید ہے کہ افغانستان کے حالات بہتر ہوں گے۔