پولیو لاعلاج مرض ہے، نور حسین افضل
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پولیو لاعلاج مرض ہے والدین اساتذہ اہل محلہ اس مہم کو کامیاب بنائیں، پولیو ویک 15 سے 21 اگست 2022ء تک خیبر پختونخوا کے نو اضلاع اور کراچی میں جاری رہے گی، یہ اپیل اسلامک اسکالر، مصنف اور کالم نویس مفتی نور حسین افضل نے خیبر مڈل ایسٹ دبئی اسٹوڈیو ٹی وی کے پروگرام “دارو درمل” کے ہوسٹ زمرد خان بونیری کو انٹرویو میں کہی، انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پولیو کے قطروں کے بارے میں شکوک و شبہات پھیلا رہے ہیں
، کہ اس کے ذریعے انسانی نسل کشی کی جارہی ہے، یا اس کے ذریعے نس بندی کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر یہ شکوک و شبہات غلط ہوں، تو پھر پولیو کے قطرے لگانا فطرت اسلام کے عین مطابق ہے، اپنے آپ کو بچانا، اپنی اولاد کو بچانا، اپنے شہروں اور ملک کو اس لاعلاج مرض سے بچانا، دینی فریضہ، انسانیت کا تقاضہ اور ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے، ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے، پولیو ورکر ہمارے معاون و مددگار ہیں ان کی حفاظت اور ان کے ساتھ تعاون ہماری اخلاقی اور دینی ذمہ داری ہے۔
[…] کوک سٹوڈیو کے مشہور گانے پسوڑی نے ہارورڈ یونیورسٹی میں بھی دھوم مچادی […]