پٹرول بے لگام ہو گیا

0 302

ہمارے ملک میں مہنگائی کا جن پورے جنونی حالت میں ہے اور پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے مہنگائی کے اسیب کو مذید سیخ پائ کر دیا ہے اب خبر پاکستان اور ائی ایم ایف کے درمیان لیٹر اف انٹینٹ پر اتفاق ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ائی ایم ایف کو پیٹرولیم پر لیوی 50 روپے لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔پاکستان کی طرف سے ائی ایم ایف کو بجھوائے گئے اظہارِ امادگی کی تفصیلات سامنے اگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے پیٹرول پر 10، ڈیزل پر 5 روپے لیوی بڑھائی جائے گی، جبکہ ستمبر میں پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 30 اور ڈیزل پر 15 روپے ہو جائے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ انے والے مہینوں میں لیوی میں مزید پانچ پانچ روپے لیٹر اضافہ کیا جائے گا، جنوری 2023 تک لیوی بڑھ کر 50 روپے فی لیٹر تک ہو جائے گی۔ملک میں اس وقت پیٹرول پر 20 ،ڈیزل، مٹی کے تیل پر 10 روپے لیوی عائد ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں 855 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ائی ایم ایف کو لیٹر اف انٹینٹ دستخط کرکے واپس بجھوا دیا ہے۔اسلام اباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ میں نے اور گورنر اسٹیٹ بینک نے ائی
ایم ایف کے لیٹر اف انٹینٹ پر دستخط کیے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اور کمی کا سلسلہ جاری ہے اور اج بھی قیمتوں میں تقریباً 4 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی ہوئی ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ ائل کی قیمت 4.35 ڈالر کم ہوکر 93.80 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 4.23 ڈالر کمی کے بعد 87.86 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت 5.2 فیصد کمی کے بعد 87 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے. برینٹ تیل کی قیمت بھی 5 فیصد کم ہو کر 93 ڈالر فی بیرل پر اگئی ہے .خبر یہ بھی ہے کہ ہمارے کوئٹہ شہر میں ایرانی پیٹرول کے کم گیج سرعام فروخت ہونے لگا مخصوص ٹولہ کے بدمعاشی لے سامنے انتظامیہ بی بس نظر اتی ہے۔ انتظامیہ اور متعلقہ حکام کے خاموشی اور نااہلی سمجھ سے بالا تر ہے
عوام کی وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اور ڈی سی اور پرائز کنٹرول کمینٹیاں سے فوری طورپر نوٹس لینے کے اپیل باع ہا کی گئی ہے خاص طورپر جائینٹ روڈ سریاب روڈ پشتون اباد مشرقی بائی پاس جیل روڈ ہدہ گولمنڈی چوک اڈہ بروری روڈ اور دیگر علاقوں میں روڈ پر ڈرم والے اور کیبن والے پیٹرول مافیا کے خلاف عوام کا سخت کارروائی کا مطالبہ ایک لیٹر کے نام پر عوام کو ادھا لیٹر دیا جا رہا ہیں اور او بھی ڈبل قیمت میں فروخت کیا جاتا ہے جو۔کہ غریب عوام سے سراسر زیادتی کے مترادف ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.