واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا

0 725

 

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا

 

واٹس ایپ آن لائن ویب ایپلیکیشن نے صارفین کو مزید بہتر سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اسکرین لاک فیچر متعارف کروا دیا تاکہ پیغامات تک غیر افراد کی رسائی نہ ہوسکے۔ تفصیلات کے مطابق فی الحال یہ فیچر صرف واٹس ایپ ویب بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ نئے فیچر کے ذریعے غیرمصدقہ اشخاص ایپ تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔ اسکرین لاک فیچر کا اعلان پچھلے سال کیا گیا تھا

 

مگر اب اسے باقاعدہ طور پر لانچ کیا گیا ہے، میٹا کی ملکیت کمپنی نے بتایا کیا کہ یہ اپ گریڈیشن فی الحال صرف بیٹا پروگرام کے صارفین کے لیے ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے اپنی بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم نے پچھلے سال اسکرین لاک آپشن سے متعلق ایک آرٹیکل شیئر کیا تھا یہ ایک ایسا فیچر ہے

گھر کی دہلیز پرصحافی قتل

جو واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ بیٹا کے لیے ہے۔‘‘ پیغام میں مزید کہا گیا کہ پاس ورڈ کے ذریعے ایپ کو غیرمجاز رسائی سے دور رکھا جاسکے گا، واٹس ایپ نے طویل ٹیسٹنگ کے بعد اس فیچر کو بیٹا صارفین کے لیے ریلیز کردیا ہے۔ یاد رہے کے گزشتہ روز واٹس ایپ نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک زبردست فیچر متعارف کروایا تھا

جس کے ذریعے استعمال کنندگان مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے من پسند اسٹیکرز بنا سکیں گے۔ فی الحال یہ اینڈرائیڈ واٹس ایپ کے بِیٹا ورژن 2.23.17.14 استعمال کرنے والوں کیلئے دستیاب ہے،جلد ہی فیچر کو تمام استعمال کنندگان کیلئےبحال کر دیا جائے گا۔

کالا اور بد صورت لڑکا خوبصورت لڑکی میں تبدیل ہوگیا،ویڈیو وائرل

 

صارفین کو اسٹیکر کے آپشن میں اس کی اطلاع کردی جائے گی۔ویب سائٹ پر جاری کی جانے والی ایک تصویر میں اے آئی کے ذریعے اسٹیکر بنانے کے آپشن کی جھلک دکھائی گئی ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی صارف نے ٹیکس میں لکھا ’cat laughiing on a skateboard‘ تو جواب میں واٹس ایپ نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک بلی پیش کردی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.