انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی،اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان

1 145

کراچی(ویب ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مین 36 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 165 روپے 85 پیسے
پر فروخت ہو رہاہے۔

سٹاک مارکیٹ سے بھی آج ابھی تک کوئی خوشخبری نہیں آئی ہے۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 42 ہزار 334 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں تیزی آئی اور پھر اس نے اپنا سفر نیچے کی طرف شروع کر دیا۔ 100 انڈیکس 77 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42 ہزار 256 پوائنٹس پر آ گیاہے

You might also like
1 Comment
  1. […] انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.