آنے والے جنرل الیکشن میں بلوچستان بھر میں بی این پی عوامی کامیابی حاصل کرے گی، محمد عظیم بڑیچ

0 208

خاران(نمائندہ صحافت نیوز/ نصیب ریکی) بی این پی عوامی خاران کا ضلعی آرگنائزر حاجی محمد عظیم بڑیچ کی سربراہی میں اجلاس،
بی این پی عوامی خاران کے ضلعی سیکٹریٹ میں بی این پی عوامی خاران کے ضلعی آرگنائزر حاجی میر محمد عظیم بڑیچ کی سربراہی میں بی این پی عوامی خاران کے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منقعد ہوا، اجلاس میں تنظیمی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے گفتگو ہوئی، ضلعی آرگنائزر حاجی میر محمد عظیم بڑیچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بی این پی عوامی کا پیغام گھر گھر پہنچانا چاہیے انھوں نے بی این پی عوامی بلوچستان میں مرکزی صدر میر اسرار اللہ زہری اور مرکزی سیکرٹری جنرل صوبائی وزیر واجہ میر اسداللہ بلوچ کی قیادت میں بلوچستان کا نمائندہ اور موثر آواز بن چکی ہے انھوں نے کہا کہ آنے والے جنرل الیکشن میں بلوچستان بھر میں بی این پی عوامی کامیابی حاصل کرے گی، اجلاس میں ڈپٹی آرگنائزر میر عبدالباقی شاہوزئی، ممبران میر حبیب ملازئی، حافظ علی نواز ملازئی، ٹکری بیبرگ ملازئی شریک تھے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.