ایف ایم ریڈیو چینلز کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے، عبد الرحمن رفیق

0 264

ایف ایم ریڈیو چینلز کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے، عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ ( ویب ڈیسک)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق ،سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد ،جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ،سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا حاجی صالح محمد مولانا حافظ سردار محمد نورزئی مفتی محمد ابوبکر مفتی رحمت اللہ حافظ رحمان گل حافظ دوست محمد اور دیگر نے کہا ہے کہ ایف ایم ریڈیو چینلز کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے،آرجیز کی نامحرم خواتین کے ساتھ فضول گفتگو موجب فتنہ ہے ، کمرشل اور دیگر پروگراموں کے اندر پشتون بلوچ معاشرے میں نامحرم خواتین سے گفتگو ، ہنسی مذاق بے ہودہ گفتگو کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اسلامی تعلیمات کی روشنی میں جہاں ضرورت ہو بھی وہاں پردے کے ساتھ بقدرِ ضرورت بھی

 

خواتین کو لہجے میں نرمی نہ لانے کی تلقین ہے ، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور گردونواح کی ٹرانسمیشن پر چلنے والے ایف ایم ریڈیوز کو ضابطہ اخلاق پابند کیا جانا لازمی ہے ، آر جیز کی لڑکیوں اور خواتین کے ساتھ بسا اوقات غیر ذمہ دارانہ ذاتی قسم کی گفتگو اسلام اور قبائلی روایات کے خلاف عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف ایم ریڈیو چینلز کے اندر بعض اسلامی تعلیمات پر مبنی اصلاحی پروگرام بھی ہوتے ہیں جو قابل تحسین ہیں ، مگر اکثر پروگراموں میں خواتین کیلئے ٹیلی فون رابطے کا اہتمام کرکے فضول قسم کی گفتگو کے ذریعے سے نسل نو کی تربیت غلط سمت لیے جانے

کی کوشش کی جارہی ہے ، جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماں نے پیمرا اور وزارت اطلاعات سے اپیل کی ہے کہ ایف ایم ریڈیو چینلز کو اسلامی تعلیمات اور ملکی اقدار کے مطابق ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کسی کو اسلامی معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف لائحہ عمل طے کرے گی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.