پنجاب حکومت نے قرض لینے والوں کو خوشخبری سنا دی
پنجاب حکومت نے قرض لینے والوں کو خوشخبری سنا دی
مریم نواز وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 15واں اجلاس، جس میں اہم فیصلے کئے گئے، 3 میگاپراجیکٹس ،اپناگھر،اپنی چھت، چیف منسٹر گرین ٹریکٹر کی منظوری،اجلاس میں چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں غیر قانونی اسلحہ اورپتنگ بازی پر سزائیں مزید جرمانہ بڑھا دیاگیا،پبلک اینڈ پرائیویٹ سیکٹرمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کیلئے ایم ڈی کیٹ پالیسی کی منظوری،صوبے کی پہلی پنجاب لائف انشورنس کمپنی کے قیام کی منظوری دی گئی،پاکستان میں پہلی مرتبہ پلاٹ کے ملکیتی پیپر اورشناختی کارڈ کی کاپی پرہاؤسنگ لون جاری ہوگا۔
پندرہلاکھ روپے قرض لینے والے کو نوسال میں چودہ ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنی ہوگی،لوننگ سکیم ریوالونگ فنڈ میں تبدیل،عوام سے کوئی اضافی چارجزنہیں لیے جائینگے،
کابینہ نے اپنی چھت ،، اپنا گھر پراجیکٹ کے یونیفارم فرنٹ ڈیزائن کی منظوری دیدی۔پنجاب میں گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت9500ٹریکٹر دینے کی منظوری،پچاس ایکڑ تک اراضی مالکان کو ہر ٹریکٹر پر دس لاکھ کی سبسڈی دینے کی منظوری دی گئی،
بیس ستمبر سے آغازاوربیس اکتوبرکو قرعہ اندازی کی جائے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہناتھا کہ پنجاب کے کاشتکاروں کو تیس ہزار ٹریکٹر دینا چاہتے ہیں،کابینہ نے چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری دے دی،
وزیراعلیٰ مریم نواز نےبچوں کی زیر التواء بارہ ہزار ہارٹ سرجری جلدکرنے کے لئے انٹرنیشنل سرجنز کو مدعو کرنیکی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نےبچوں کے دماغی امراض کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کا حکم دیا،
افغان قونصلیٹ عہدیدار پاکستانی ترانے پر کھڑے کیوں نہیں ہوئے؟ وضاحت آگئی
وزیر صحت کو چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی مانیٹرنگ کرے۔پنجاب آرمز آرڈیننس 1965میں ترمیم،جرم ناقابل ضمانت قرار دیاگیا،غیر قانونی اسلحہ ومینوفیکچرنگ پر سزا تین سے پانچ سال اورجرمانہ پانچ سے ساتھ لاکھ کرنیکی منظوری اور کائٹ فلاننگ آرڈیننس2001کے تحت پتنگوں کا سامان بنانے،ترسیل پر سزائیں مقررکرنیکی منظوری دی گئی۔