سکولوں کے نان سیلری بجٹ کیلئے گرانٹ جاری
محکمہ خزانہ پنجاب نے سکولوں کے نان سیلری بجٹ کیلئے گرانٹ جاری کردی، نان سیلری بجٹ کی مد میں ساڑھے چار ارب روپے جاری کیے گئے ہیں ۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو نان سیلری بجٹ کی مد میں ساڑھے 4 ارب روپے جاری کردیئے ہیں۔ اس گرانٹ سے سکولوں کے آپریشنل اخراجات پورے کئے جائیں گے۔ سکولوں کی عمارتوں کی دیکھ بھال،یوٹیلیٹی بلز،مسنگ سہولیات کی فراہمی اور دیگر انتظامی امور کیلئے یہ گرانٹ استعمال ہو سکے گی۔ محکمہ خزانہ نے ساڑھے چار ارب روپے محکمہ سکول ایجوکیشن کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کر دیئے ہیں۔
[…] سکولوں کے نان سیلری بجٹ کیلئے گرانٹ جاری […]