جارج کلونی کی سالی کو 3 ہفتوں کی جیل کی سزا،4لاکھ32ہزار457روپے جرمانہ
سنگاپور: مشہور رمانہ ہولی وڈ اداکار جارج کلونی کی اہلیہ قانوندان اور انسانی حقوق کی کارکن امل کلونی کی بہن تالا علم الدین کو 3 ہفتے کی جیل کی سزا سنا دی گئی۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق تالا علم الدین پر الزام ہے کہ وہ سنگاپور میں نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہی تھی، جبکہ اس دوران ان کے پاس سنگاپور کا ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھا۔47 سالہ تالا کو اس جرم میں 3 ہفتے کی جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق تالا علم الدین کو 3640 پائونڈ( 7 لاکھ 32 ہزار 457 )پاکستانی روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ جیل سے رہائی کے بعد چار سال تک ڈرائیونگ کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔تالا علم الدین سنگاپور میں گرفتاری سے قبل اپنے شوہر کی بی ایم ڈبلیو ایکس ایس گاڑی چلا رہی تھی، جس کے باعث ان کے شوہر کے خلاف بھی کارروائی کی جاسکتی ہے۔امل کلونی کی بہن سنگاپور کے ایک ریسٹورنٹ میں اپنی دوست کے ہمراہ شراب نوشی کررہی تھی، جس کے بعد رات کے 2 بجے وہ اپنی دوست کو گھر چھوڑنے کے لیے گاڑی چلا رہی تھی جس کے بعد پولیس نے انہیں روک کر گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق تالا کی سانس کا ٹیسٹ لیا گیا تو پتا چلا کہ وہ نشے کی حالت میں گاڑی ڈرائیو کررہی تھی۔