۔کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل احمد اور ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کی خصوصی ہدایت پر کشمیر وں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس سبی سے ایک ریلی نکالی گئی

0 211

سبی 18اکتوبر :۔کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل احمد اور ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کی خصوصی ہدایت پر کشمیر وں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس سبی سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عباس ملک نے کی ریلی کے میں اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد سومرو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اکبر سولنگی،،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نور محمد تحصیلدار نصیر ترین۔ سابق یوسی چیئرمین ملک قائم الدین دہپال سمیت تمام محکموں کے افسران اور طلباء نے شرکت کی شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے درج تھے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ منظم ریلی کا انعقاد سینکڑوں لوگوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیر ہمارے دلوں میں بستا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ہم ان کے ساتھ ہیں آج ہم کشمیر کے شہداٗ کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے لازوال قربانیاں دیں اور پوری دنیا کو آج یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے بات ایک زمین کے ٹکڑے کی نہیں بات کشمیر کی ہے پاکستان کسی صورت مظلوم کشمیریوں کو بھارت سرکار کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتا کشمیر کی آزادی تک یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔ ریلی پریس کلب سبی کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.