عمران خان آذربائیجان کے یوم آزادی پر صدر اور وزیر اعظم کو مبارکباد
اسلام آباد( ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے آذربائیجان کے صدر اور عوام کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہو ئے کہا کہ اپنی سرزمین کا دفاع کرنے پر ہم آذربائیجان کی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے آذر بائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر آذری عوام اور ان کے صدر کو مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔انہو ں نے اپنے پیغام میں آرمینیا کے ساتھ حالیہ تنازع پر لکھا کہ پاکستان نگورنو کاراباخ کا حل یو این قرارداد کے مطابق چاہتا ہے، انھوں نے مزید لکھا کہ اپنی سرزمین کا دفاع کرنے پر ہم آذربائیجان کی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
[…] آباد (ویب ڈیسک)صدر آزاد کشمیر نے تحریک آزادی کشمیر کے عظیم راہنما اور کل […]