پی ڈی ایم مرا ہوا ہاتھی ،ان کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں ، پلگوں میں کچرا ہے ، ضلع کے لحاظ سے کیا جلوس نکالیں گے ،شیخ رشید احمد

1 204

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پی ڈی ایم کو مرا ہوا ہاتھی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ان کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں ، پلگوں میں کچرا ہے ، ضلع کے لحاظ سے کیا جلوس نکالیں گے ،15 اگست سے کنویں کے مینڈکوں کی سیاست کا وقت ختم ہوگیا ،اب گہرے پانیوں میں دنیا کی سیاست ہورہی ہے،کوئی حکومت نہیں چاہتی مہنگائی ہو، بین الاقوامی بحران میں پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچا ہے اور عمران خان کی قیادت میں پابندی لگنے سے بچا ہے،ڈاکٹر عبدالقدیر

خان کی بیٹی جو نقشہ فراہم کریں گی ان کی خواہش کے مطابق معروف سائنسدان کے مقبرے کی تعمیر ہوگی،عیدمیلاد النبی کے موقع پر تمام قیدیوں کی سزاو¿ں میں 3 ماہ کی تخفیف کی جارہی ہے جن میں وہ قیدی شامل نہیں جو غلط قسم کے کیس میں سزا یافتہ ہوں۔ پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ ہیں لیکن دنیا کو بھی اس مسئلے میں ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں

You might also like
1 Comment
  1. […] آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آسٹریلوی ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.