شیخ رشید عمران خان حکومت کے لئے کھڈا کھود رہا ہے، مریم نواز بارے بات سنبھال کرکر یں ، رانا ثناءاللہ

1 207

شیخ رشید عمران خان حکومت کے لئے کھڈا کھود رہا ہے، مریم نواز بارے بات سنبھال کرکر یں ، رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خاں نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شیخ رشید عمران خان حکومت کے لئے کھڈا کھود رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شیخ رشید مریم نواز شریف کے بارے میں زبان سنبھال کر بات کرے ،شیخ رشید افواجِ پاکستان کے خود ساختہ ترجمان بنے ہوئے ہیں ،شیخ رشید

عمران خان کی حکومت گرانے میں سرفہرست کردار ادا کر رہا ہے،خود ساختہ ترجمانوں کو روکنا ہوگا جو اپنے بیانات سے اداروں کو مزید متنازعہ بنا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید فوج کا نام لیکر اداروں کو مسلسل متنازعہ اور بدنام کر رہا ہے،شیخ رشید جیسے خود ساختہ ترجمان اپنے احمقانہ بیانات سے اداروں کو مزید متنازعہ بنا رہے ہیں ،شیخ رشید فوج کے اداروں کی تضحیک کر رہے ہیں،آئی ایس پی آر شیخ رشید کے حالیہ بیانات کا نوٹس لے۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید جس حکومت میں ہوتا ا±س کے خاتمہ کا بندوبست بھی خود ہی کرتا ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] میں نے افغان ٹیم کی طرح کسی کرکٹ ٹیم کو اتنا تیزی سے اوپر آتا نہیں دیکھا، عمران خان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.