صوبے کی پرامن ماحول کو کسی صورت خراب نہیں دینگے،نور محمد دمڑ
کوئٹہ (ویب ڈیسک )بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءصوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بلوچستان یونیورسٹی کے قریب پولیس وین پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ چند مھٹی شرپسند صوبے کی پرامن حالات خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیںد ھماکے میں شہید پولیس جوان کے غمزادہ خاندان میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کےلئے جلد صحت یابی کےلئے دعا گو ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ
بیان میں کیا صوبائی وزیر نے کہاکہ ہم صوبے کی پرامن ماحول کو کسی صورت خراب نہیں دیں گے صوبے میں قیام امن کے لئے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گا نے، دہشت گرد بوکھلاہٹ میں سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں سیکورٹی اہلکاروں پر حملے انتہائی غیر اخلاقی اور غیر انسانی فعل ہیں اور دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے قانون نافذ
کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے حوصلے کبھی پست نہیں ہو سکتے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ جامعہ بلوچستان کے قریب پولیس وین نشانے بنانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ حکومت سیکورٹی ادارے اور عوام سب ایک پیج پر ہے اور صوبے میں قیام امن کےلئے سب ملکر دہشت گردی کا مکمل بیخ کنی کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔