پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے میں ہمارا کو ئی کردار نہیں، امریکہ
پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے میں ہمارا کو ئی کردار نہیں، امریکہ
واشنگٹن ( ویب ڈیسک) امریکہ نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو گرانے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے میں امریکہ کا کوئی ہاتھ نہیں ،عمران خان کا محص الزام ہے۔ امریکی حکمران جماعت ڈیموکریٹ کے سینیٹر کرس وین ہالن نے امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا امریکا پاکستان میں حکومت کی تبدیلی میں ملوث نہیں، پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کا یہ کہنا کہ ان کی
حکومت کے خاتمے میں امریکا کا ہاتھ ہے سراسر الزام ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ میری نظر میں پاکستانی عوام کو یہ فیصلے انتخابات کے ذریعے کرنے کی ضرورت ہے اور پاکستان کے عوام جس کو بھی منتخب کریں امریکہ کو اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔کرس وین ہالن نے مزید کہا کہ میں نے سابق پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ بہت سے معاملات پر کام کیا جس میں پاکستان اور امریکہ کے مضبوط تعلقات بھی شامل ہیں لیکن میں یہ کہوں گا کہ ان کا یہ دعویٰ درست نہیں ہے کہ ان کی برطرفی میں امریکا ملوث ہے
[…] پاکستان کی اندورونی سیاست میں دخل اندازی نہیں کر سکتے،امریکہ […]