اعتزاز احسن پی ٹی آئی کا سینیٹر بننے کےلئے عدالتی فیصلے کو منتازع بنارہے ہیں، کیپٹن صفدر
اعتزاز احسن پی ٹی آئی کا سینیٹر بننے کےلئے عدالتی فیصلے کو منتازع بنارہے ہیں، کیپٹن صفدر
اسلام آباد (ویب دیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے بیرسٹر اعتزاز احسن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کا سینیٹر بننے کی کوشش کررہے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے عدالتی فیصلے کو متنازع بنانے کی کوشش کی ۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کے
خلاف توہینِ عدالت کی درخواست میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ اعتزاز احسن نے 40 سال وکالت کرنے کے بعد عدالت پر عدم اعتماد کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کو متنازع بنانے کی کوشش کی اور یہ سب کچھ وہ پی ٹی آئی کا سینیٹر بننے کی کوشش میں کر رہے ہیں، اعتزاز احسن ویسے تو بیرسٹر ہیں لیکن انہوں نے قانون کے طلباءکو غلط سبق سکھایا ہے ، نواز شریف 40 سال سے سیاست کر رہے ہیں، غلام اسحاق خان کے دور میں اپوزیشن میں بھی بیٹھے تھے۔ عمران خان 4سیٹیں چھوڑیں گے ہم پھر جیت جائےں گے ۔
[…] الیکشن کمیشن کا فیصلہ جانبدارانہ ہے، پی ٹی آئی […]