سیاسی اور جمہوری تاریخ میں پی پی کے جان نثاران کی داستان سنہری الفاظ میں لکھی جائے گی،شیری رحمان

0 236

سیاسی اور جمہوری تاریخ میں پی پی کے جان نثاران کی داستان سنہری الفاظ میں لکھی جائے گی،شیری رحمان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے یوم سانحہ کار ساز پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سانحہ کارساز کے شہداءاور زخمیوں کو سرخ سلام پیش کرتی ہوں،سانحہ کارساز کو آج 15 سال ہو گئے ہیں لیکن اس حملے کے ہماری دلوں پر زخم آج بھی تازہ ہیں،انہوں نے کہا کہکارساز پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی سیاسی جماعت پر سب سے بڑا حملہ ہے، کارساز حملے

میں پیپلز پارٹی کے 180 سے زائد کارکنان شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے،18 اکتوبر کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو نہیں ملک میں جمہوریت لوٹ آئی تھی، لاکھوں کی تعداد میں لوگ اپنی محبوب قائد کا استقبال کرنے کراچی کی چھوٹی بڑی شاہراہوں پر کھڑے تھے،پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنان نے جمہوریت اور آئین کی بحالی کے خاطر سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں،پاکستان کی سیاسی اور جمہوری تاریخ میں پیپلز پارٹی کے جان نثاران کی بہادری کی داستان سنہری الفاظ میں لکھی جائے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.