بابر اعظم پھر سے بازی لے گئے

0 120

 

بابر اعظم پھر سے بازی لے گئے

 

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم پھر سے بازی لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی ہے، ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی جبکہ بھارت کے شبمن گِل کی رینکنگ میں دوسری پوزیشن برقرار ہے،جاری رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کاک ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر اور جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں،

محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

جبکہ قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق رینکنگ میں دسویں اور فخر زمان 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا ، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا دوسرا جبکہ بھارت کے محمد سراج تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں ،ون ڈے آل راونڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن سرفہرست موجود ہیں۔

واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.