بلوچستان کے غیور عوام مولانا فضل الرحمن کا دورہ کوئٹہ کامیاب بنائینگے،مولانا عبدالواسع

0 55

کوئٹہ(پ ر)جمعےت علماءاسلام کے بلوچستان کے صوبائی امےر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعےت کے مرکزی امےر مولانا فضل الرحمن کا دورہ بلوچستان انتہائی اہمےت کا حامل ہے اور انتخابات کے لئے ےہ سنگ مےل ثابت ہوگا ورکرز کنونشن اور جلسے سمےت شمولےتی پروگرام ہوں گے جمعےت کے کارکن اور عہدےداروں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس دورے کو کامےاب بنانے مےں اپنا بھرپور کردار ادا کرےں مولانا فضل الرحمن نے ہمےشہ پاکستان کی سلامتی اور فلسطےن کی آزادی کےلئے کردار ادا کےا ہے ، ان خےالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ مےں مختلف وفود سے بات چےت کرتے ہوئے کےا، انہوں نے کہاکہ فلسطےن کی آزادی جمعےت علماءاسلام نے جو کردار ادا کےا ہے تارےخ مےں اس کی مثال نہےں ملے گی اور فلسطےن کی آزادی کےلئے ہرقربانی دےنے کےلئے تےار ہے اسرائےل اور ان کے حواری نے جو اس وقت فلسطےن کے عوام کے ساتھ جو ظلم و بربرےت رواں رکھی گئی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور جو لوگ اس پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے اس کی خاموشی سے ثابت ہوتا ہے کہ عالمی دنےا مظلوم فلسطےنےوں کے ساتھ نہےں ہے اور ان جابر اور ظالم اسرائےل کے ساتھ ہے جنہوں نے فلسطےنےوں کے ننگ و ناموس کا نہےں بخشا اور غزہ مےں جس طرح بمباری کی گئی ہے ےہ امت مسلمہ کےلئے باعث شرم ہے اور اس کےلئے ہم سب کو اپناکردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کا دورہ بلوچستان انتہائی اہمےت کا حامل ہے اور دورے کو کامےاب بنانے کےلئے جمعےت علماءاسلام نے تےارےاں شرو ع کردی ہے اور ماضی کی طرح اےک بار پھر کوئٹہ اور بلوچستان کے غےور عوام مولانا فضل الرحمن کا دورہ کوئٹہ کامےاب بنائےں گے اور اس سلسلے مےں ورکرز کنونشن جلسے سمےت شمولےتی تقارےب ہوں گے جس مےں سےاسی و قبائلی عمائدےن جمعےت علماءاسلام مےں شمولےت اختےار کرےں گے اور تمام کارکنوں پر ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ اس سلسلے مےں اپنا بھرپور کردار ادا کرےں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.