کورونا: 300 سے زائد افراد کے تمام آؤٹ ڈور اجتماعات پر فوری پابندی عائد

0 167

ملک میں کورونا کی دوسری لہر میں شدت آنے کے بعد قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) نے کورونا سے بچاو کے لیے گزشتہ دنوں لیے گئے فیصلوں کی تفصیلات جاری کردیں۔
صحافت نیوز
این سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 300 سےزیادہ افراد کے تمام آؤٹ ڈور اجتماع پر فوری پابندی ہوگی، ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ داری اجتماع کے منتظمین پر ہوگی،کورونا کی وجہ سےموت یا کورونا پھیلنے پرآرگنائزر ذمہ دار ہوں گے۔

این سی سی کا کہنا ہے کہ شادی کے لیے ان ڈور تقریبات پر 20 نومبر سےپابندی ہوگی، شادی کے لیے صرف 300 افراد کےساتھ آؤٹ ڈور تقریبات ہوسکیں گی، ریسٹورینٹس میں ان ڈور ڈائننگ کی موجودہ اجازت کا اگلے ہفتے جائزہ لیا جائے گا۔

این سی سی اعلامیے کے مطابق عوام کے آؤٹ ڈور ڈائننگ یا کھانا گھر لےجانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی جلد تعطیلات کے آپشن پر 23نومبر کو غور ہوگا، تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ تمام صوبوں، وفاقی یونٹس کی مشاورت سےہوگا۔

این سی سی کے مطابق مقامی انتظامیہ ماسک کی تمام پر ہجوم مقامات پر پابندی یقینی بنائے گی، این سی سی نے تمام چیف سیکرٹریز ، چیف کمشنر آئی سی ٹی کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.