صوبائی حکومت عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، نورمحمد خان دمڑ

2 183

کوئٹہ (ویب ڈیسک )صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس سٹاف ودیگر طبی عملہ اپنی فرائض ایماندار ی سے سرانجام دے کر غریب مریضوں کی علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دی جائے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان بلوچستان کے ہسپتالوں کو مثالی بنانے کے مشن پر کام کر رہے ہیں۔ شعبہ صحت کی ترقی اور عوام کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلائے جارہے ہیں

ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال ہرنائی کا دورہ کرنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال ہرنائی کا دورہ کرنے کے دوران ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور حال ہی میں حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کی جانے والی نئے ڈیجٹل ایکسرے پلانٹ ،ڈئیلائسز مشین ، آپریشن تھیٹر ، لیبارٹری ، اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انور مندوخیل ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید ناصر نے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال ہرنائی سمیت ضلع بھر کے مراکز صحت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ کے دوران بتایا گیا

کہ اس وقت ضلع بھر میں کوئی لیڈی ڈاکٹرز موجود نہیں ہے اسکے علاوہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال اور دیگرمراکز صحت میں دو درجن کے قریب ڈاکٹرز کی اسامیاں عرصہ دراز سے خالی اسی طرح پیرامیڈیکس و دیگر طبی عملے کی اسامیاں بھی کئی سالوں سے خالی ہے جس کی وجہ سے محکمہ صحت کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت منیراحمد ترین ، پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر داﺅد خان سمیت دیگر آفیسران بھی موجود تھے

صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حکومت بلوچستان عوام کو بہترین اور جدید علاج معالجہ کی سہولتیں مہیا کرنے کےلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔ عام آدمی کو صحت عامہ کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل صرف کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں بر وقت معیاری علاج معالجہ ملنا مریضوں کا حق ہے۔

جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے مختص کردہ خطیر رقم کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائیں گے۔ صحت کے شعبہ میں نمایاں تبدیلی کے آثار رونما ہو رہے ہیں، عوام سے کیا ہر وعدہ نبھائیں گے،

صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال ہرنائی ضلع بھر میں ڈاکٹرز ، خصوصاََ لیڈی ڈاکٹرز کی تعیناتی ، محکمہ صحت ضلع ہرنائی کے پیرامیڈیکس و دیگر طبی عملے کی خالی اسامیوں پر تعیناتیوں کےلئے وزیراعلیٰ بلوچستان اور محکمہ صحت کے حکام سے ملاقات کرکے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت دیگر دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں ، لیڈی ڈاکٹروں ، اور طبی عملے کی کمی کے حوالے سے محکمہ صحت ضلع ہرنائی کو درپیش تمام مسائل و مشکلات سے انہیں آگاہ کرکے جلد اقدامات کرنے کی کوشش کرینگے

صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ڈی ایچ او ، اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت دیگرمراکز صحت میں عوام کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو فرائض کا پابند بنایا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائےگی ۔

You might also like
2 Comments
  1. roosula says

    best place to buy generic cialis online The company that works with Cialis is called Eli Lilly and Company

  2. wahtavano says

    The result is the same priligy

Leave A Reply

Your email address will not be published.