سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد نور مسکان زئی کے والد محمد قاسم عینی انتقال کرگئے
خاران(نمائندہ صحافت نیوز/ نصیب ریکی) چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت پاکستان جسٹس محمد نور مسکان زئی کے والد محترم ڈاکٹر علامہ محمد قاسم عینی صاحب انتقال کرگئے
ڈاکٹرعلامہ عینی صاحب 1933 کو بلوچستان کے علاقے خاران میں مولوی محمد عیسیٰ کے گھر پیدا ہوئے انھوں نے ابتدائی تعلیم خاران سے حاصل کی اور 1982 کو جام شورو یونیورسٹی سے اسلامک کلچر/ علوم الحدیث میں پی ایچ ڈی کی
مرحوم تربت کے عطاء شاد ڈگری کالج میں بطور لیکچرار خدمات انجام دیتے رہے اور 1992 میں ریٹائر ہوئے تھے
ڈاکٹر صاحب 32 کتابوں کے مصنف تھے یہ کتابیں عربی فارسی اردو اور بروہی زبانوں میں شائع ہوچکے ہیں ڈاکٹر صاحب مزکورہ زبانوں کے ساتھ ساتھ پشتو زبان میں شعر و شاعری میں بھی مہارت رکھتے تھے
ڈاکٹر علامہ محمد قاسم عینی صاحب سابقہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور موجودہ چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت پاکستان کے چیف جسٹس جناب محمد نور مسکان زئی صاحب، میر محمد اعظم مسکان زئی، محمد یحیی مسکان زئی کے والد محترم تھے اور میر موسی خان مسکان زئی کے ماموں اور مولوی عبدالمطلب کے چچا تھے اور ٹکری محمد نصیر مسکان زئی، علی نواز مسکان زئی ، سفر خان مسکان زئی کے چچا زاد بھائی تھے ایڈوکیٹ میر احمد علی، ایڈوکیٹ لیاقت علی ، میر عزیز محمد مسکان زئی اور میر مسکان مسکان زئی کے قریبی رشتہ دار اور حاجی عبد الستار ڈیگارزئی اور حاجی ممتاز احمد ایجباڑی کے سسر اور مولوی عبیداللہ قمبرزئی اور محمد جان کے نانا تھے، ڈاکٹر عینی صاحب کا دو سال قبل اوپن ہارٹ سرجری ہوا تھا گزشتہ روز طبیعت ناسازی پر انھیں اسلام آباد میں پولی کلینک ہسپتال میں داخل کرایا تھا جہاں وہ وفات پا گئے
مرحوم کی تدفین بلوچستان کے علاقے ضلع خاران میں ان کے آبائی گاؤں مسکان قلات میں ہوگی،
[…] بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ اور اسکے مضافات میں گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا […]