مفتی اعظم پاکستان و صدر جامعہ دارالعلوم کراچی حضرت مولانا مفتی رفیع عثمانی انتقال کرگئے
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مفتی اعظم پاکستان ،صدر دارالعلوم کراچی مفتی محمد رفیع عثمانی کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار
مفتی محمد رفیع عثمانی رحمہ اللہ کی وفات سے پاکستان ایک معتدل ،بلند پایہ ،فقیہ اور مفتی سے محروم ہوگیا ۔مولانا فضل الرحمان
مفتی رفیع عثمانی کی گرانقدر علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔مولانا فضل الرحمان
مفتی صاحب مرحوم متوازن افکار و نظریات کے حامل تھے ۔مولانا فضل الرحمان
انہوں نے اپنی تصانیف اور خطبات سے اسلام کی حقیقی تصویر دنیا کے سامنے پیش کی ۔مولانا فضل الرحمان
جدید فقہی مسائل ہمیشہ صائب موقف دیا ۔مولانا فضل الرحمان
مفتی صاحب کی وفات سے دل رنجیدہ اور غمزدہ ہے ،ان کی وفات ایک بڑے بھائی اور شفیق بزرگ کی وفات ہے ۔مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی جامعہ دارالعلوم کراچی اور خصوصا برادر مکرم مفتی تقی عثمانی ،مولانا زبیر اشرف عثمانی کے غم میں برابر کی شریک بلکہ ہم خود غمزدہ ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
دعا ہے کہ اللہ کریم حضرت کی کامل مغفرت فرمائے ،درجات بلند فرمائے ،سیئات کو حسنات سے تبدیل فرمائے ،اور اپنے شایان شان رحم وکرم کا معاملہ فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
حضرت کی وفات حسرت آیات عالم اسلام کے لئے عظیم سانحہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کی رحلت سے علم وعرفان کا باب بند ہوکرپاکستان علمی سانحہ سے دوچارہوا ،ان کی جدائی سے پیدا ہونے والا خلاکبھی پر نہیں کیا جاسکے گا ، علمی اور دینی خدمات آبِ زر سے لکھنے کے قابل ہیں۔ مولانا عبد الرحمن رفیق امیر جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ اور دیگر کا اظہار افسوس ۔
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ سرپرست مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد اورضلعی اراکین مجلس عاملہ نے مفتی اعظم پاکستان وصدر جامعہ دارالعلوم کراچی حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کی وفات پر گہرے دکھ اورغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں علماء کے استاد، عالم اسلام کا عظیم سرمایہ مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی امت مسلمہ کو غمزدہ چھوڑ گئے۔ان کی رحلت سے علم و عرفان کا ایک اور باب بند ہوکرپاکستان علمی سانحہ سے دوچارہوا ،مولانا کی جدائی سے پیدا ہونے والا خلاکبھی پر نہیں کیا جاسکے گا ،انہوں نے کہا مفتی صاحب کی علمی اور دینی خدمات آبِ زر سے لکھنے کے قابل ہیں ،جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے کارکنان حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی رحمہ اللہ علیہ کے لواحقین وتلامذہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔ آمین