مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کی رحلت سے علم وعرفان کا باب بند ہوکرپاکستان علمی سانحہ سے دوچارہوا،عبدالرحمن رفیق

1 145

جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ سرپرست مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد اورضلعی اراکین مجلس عاملہ نے مفتی اعظم پاکستان وصدر جامعہ دارالعلوم کراچی حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کی وفات پر گہرے دکھ اورغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں علماء کے استاد، عالم اسلام کا عظیم سرمایہ مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی امت مسلمہ کو غمزدہ چھوڑ گئے۔ان کی رحلت سے علم و عرفان کا ایک اور باب بند ہوکرپاکستان علمی سانحہ سے دوچارہوا ،مولانا کی جدائی سے پیدا ہونے والا خلاکبھی پر نہیں کیا جاسکے گا ،انہوں نے کہا مفتی صاحب کی علمی اور دینی خدمات آبِ زر سے لکھنے کے قابل ہیں ،جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے کارکنان حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی رحمہ اللہ علیہ کے لواحقین وتلامذہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔ آمین

You might also like
1 Comment
  1. […] مفتی اعظم پاکستان محمد رفیع عثمانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.