آئی سی سی نے بابراعظم کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا

0 9

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے سابق کپتان بابر اعظم پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

بابر اعظم کو تیسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں کھیلتے ہوئے میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا۔

یہ خلاف ورزی آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.2 کے تحت کی گئی، جو بین الاقوامی میچ کے دوران کرکٹ کے سامان، کپڑوں، گراؤنڈ کے آلات یا فکسچرز کو نقصان پہنچانے سے متعلق ہے۔ اس کے ساتھ ہی بابر اعظم کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ یہ گزشتہ 24 ماہ کے دوران ان کا پہلا جرم ہے۔

یہ واقعہ پاکستان کی اننگز کے 21 ویں اوور میں پیش آیا، جب بابر اعظم آؤٹ ہوئے۔ غصے میں انہوں نے بیٹ سے وکٹیں توڑی اور پھر پویلین کی طرف لوٹ گئے۔

بابر اعظم نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری علی نقوی کی جانب سے تجویز کردہ سزا قبول کرلی، جس کی وجہ سے باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

آن فیلڈ امپائرز ایلکس وارف اور راشد ریاض، تھرڈ امپائر شرف الدولہ ابن شاہد اور فورٹھ امپائر فیصل آفریدی نے بابر اعظم کے خلاف چارج عائد کیا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.