جدید دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی اہم ہے اس سلسلے میں بلوچستان کو خصوصی توجہ دی جائے ،سردار یارمحمد رند
کوئٹہ (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار یار محمد رند نے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی ، ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سردار یار محمد رند نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستا ن انفارمیشن ٹیکنالوجی کی شعبے میں دیگر صوبوں کی نسبت پسماندہ ہے ،صوبے میں نیٹ ورک سمیت دیگر اہم مسائل موجود ہیں ،انہوں نے کہا کہ جدید دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی اہم ہے اس سلسلے میں بلوچستان کو خصوصی توجہ دی جائے ،سردار یارمحمد رند نے صوبے کے مختلف علاقوں میں ٹیکنالوجی پارک اور انسٹی ٹیوٹ بنانے کا بھی مطالبہ کیا،اس موقع پر وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے جلد ہی بلوچستان کے حوالے سے مثبت اقدامات کروانے کی یقین دہانی کروائی ۔