پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی 18 ہزار لیٹرایرانی ڈیزل اور 4 بیرل انجن آئل برآمد

1 183

(لسبیلہ صحافت نیوز)

پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز اپنی ذمہ داری کے علاقے میں غیر قانونی کاروبار/اسمگلنگ کے خلاف ادارہ ہذا کی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں حتیٰ الوسع کو شش کی جارہی ہے کہ غیر قانونی کارو باری سر گرمیوں کو روکا جا سکے اس سلسلہ میں گزشتہ ہفتے میں کی گئی کاروائیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

1۔خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے حب شہر کے قریب بوندے واری کے علاقے سے غیر قانونی طریقے سے چھپایا گیا 18 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل اور 4 بیرل انجن آئل برآمد کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر کے 01 موٹر سائیکل اور 01 آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیاگیا۔

2۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ (وندر)پر کوئٹہ ٹو کراچی مسافر کوچ میں سوار مسافر سے 1.45 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مد کرتے ہوئے اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔
3۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر آ ئل ٹینکر سے 15 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرتے ہوئے ڈیزل اسمگلر کو آئل ٹینکر سمیت حراست میں لے لیا گیا۔

4۔ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران11ہزار کلو گرام چھالیہ،4267 کلو گرام غیر ملکی کپڑا اورںمتفرق اشیاء برآمد کر لی گئیں۔
5۔ سپر ہائی وے (کراچی)پر دوران چیکنگ 02 ٹرکوں سے 12ہزارکلو گرام چھالیہ برآمد کرتے ہوئے 4افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔

تمام اسمگل کی جانے والی منشیات،چھالیہ،4عدد ٹرک/آئل ٹینکر،متفرق اشیاء اور 10 افراد کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جاری ہے پکڑی جانے والی منشیات،چھالیہ اور متفرق اشیاء کی مالیت تقریباً 7کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تاکہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ون ڈیزل کے انسٹاگرام فالوورز 70 ملین ہوگئے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.