پنجاب میں تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے نہ گورنر راج لگ سکتا ہے،شیخ رشید

0 257

پنجاب میں تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے نہ گورنر راج لگ سکتا ہے،شیخ رشید

راولپنڈی(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے اس لیے تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے نہ گورنر راج لگ سکتا ہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے۔جوکہتے تھے وہ اسمبلیاں نہیں توڑے گااُن کومنہ کی کھانی پڑی اکیلےعمران خان

 

نےسارےسیاست دانوں کوچت کردیاشیخ رشید نے کہا کہ جو اپنے آپ کو گرو سمجھتے تھے اور جو عمران خان کو دیوار کے ساتھ لگانا چاہتے تھے وہ ہی دیوار اُن پر گر گئی ہے، الیکشن میں ہر رکاوٹ حکومت کے گلے پڑے گی۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی حالت پر رحم کرے، رکاوٹیں

 

مت کھڑی کرے اور نوازشریف کو بلائے، نواز شریف نیو ایئر لندن میں منائیں، بیماری کا بہانہ ختم کریں اور پاکستان آئیں۔شیخ رشید نے کہا کہ کے پی کے میں دوتہائی اکثریت ہے پنجاب میں سپریم کورٹ کافیصلہ موجودہے اس لیے تحریک عدم اعتماد نہیں آسکتی نہ ہی گورنرراج لگ سکتاہے قوم الیکشن کی تیاری کرے-

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.