با صلاحیت افسران کی بدولت محکمے کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، سیکرٹری محنت و افرادی قوت
سیکرٹری محنت و افرادی قوت عبدالخالق مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے ٹیکنیکل ‘ ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز کو اپ گریڈ کر رہے ہیں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ فنی تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے با صلاحیت افسران کی بدولت محکمے کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ٹی سی کوئٹہ کے پرنسپل شعیب انور شیرازی کو بہترین کارکردگی پر شیلڈ دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے ٹی ٹی سی کوئٹہ کو اے کیٹگری ملنے پر پرنسپل اور دیگر عملے کی کوششوں کو سراہا ۔سیکرٹری محنت و افرادی قوت نے کہا کہ با صلاحیت افسران و ملازمین کسی بھی محکمے کے ماتھے کا جھومت ہوتے ہیں کیونکہ ان کی کاوشوں سے ہی محکمہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تناظر میں فنی تعلیم کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے نوجوان فنی تعلیم کی طرف بھی آئیں کیونکہ اگر نوجوان تعلیم کیساتھ ساتھ فنی تتعلیم سے بھی آراستہ ہونگے تو انہیں بیروزگاری کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا۔