جے یوآئی ضلع جیکب آباد کی این اے اور پی ایسز کے امیدواروں کا دو دن میں اعلان ہوگا
جیکب آباد (بیورو رپورٹ)جے یوآئی ضلع جیکب آباد کی این اے اور پی ایسز کے امیدواروں کا دو دن میں اعلان ہوگا۔
این اے 191 جیکب آباد اور کشمور کندھ کوٹ کی سیٹ پر دونوں اضلاع کا مشترکہ اجلاس 19 دسمبر ہورہا ہے فائینل فیصلہ کیا جائے گا ۔
جے یوآئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر امیدواروں کا اعلان دو دن کیا جائے گا۔
جبکہ جیکب آباد اور کشمور کندھ کوٹ کی این اے 191 سیٹ کے لئے دونوں اضلاع کا مشترکہ اجلاس 19 دسمبر کو ہورہا ہے
جبکہ صوبائی حلقہ پی ایس 3 کے لئے تعلقہ گڑہی خیرو کے امیر مولانا سلیم اللہ خان بروھی کی سفارش پر ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے بھی شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے فرزند مولانا طارق محمود سومرو کے نام کو صوبے کو بھیج دیا ہے ۔