نوڈیرو میں ڈسٹرکٹ کاؤنسل لاڑکانہ کے چیئرمین اعجاز احمد لغاری کے اعزاز میں مچ کچھری کا انعقاد
نوڈیرو (نامہ نگار) نوڈیرو میں ڈسٹرکٹ کاؤنسل لاڑکانہ کے چیئرمین اعجاز احمد لغاری کے اعزاز میں مچ کچھری کا انعقاد ،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈسٹرکٹ کے جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ کاؤنسل کے چیئرمین اعجاز احمد لغاری کے اعزاز میں شھر کے معزز حاجی رحمت اللہ منگنیجو اور ان کے بھایوں کی جانب سے مچ کچھری کا انعقاد کیا گیا تھا،جس میں پی پی ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کے سینئر نائب صدر نثار محمد مراد بھٹو،پروفیسر احمد بخش کٹپر،چیئرمین میونسپل کامیٹی حاجی عبدالخالق بھٹو،لالا نظر محمد پٹھان،زاھد حسین جلبانی،منیر جلبانی ،سینئر صحافی ریاض کنگو،ایڈووکیٹ اللہ ڈنو بھٹو،سید ارشد شاہ راشدی،محمد انور برڑو،میونسپل کامیٹی نوڈیرو کے منتخب کائونسلرز،جنگل خان جونیجو،آغا محمد حسن کٹپر،محمد حلیم ناریجو،اظھر نعمت اللہ ناریجو سمیت شھر کے معززین ،پ پ کے عھدیداران ،کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقعہ پر حاجی رحمت اللہ منگنیجو نے آئے ہوئے مھمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔جبکہ آخر میں ڈنر کا بھی اھتمام کیا گیا تھا ۔