’ان کا پیسہ ہے وہ جو چاہیں کریں‘ مشی خان رجب بٹ کے دفاع میں آ گئیں

0 56

 

اپنی شادی پر بے تحاشا پیسے خرچ کرکے لائم لائٹ میں آنے والے مقبول پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت رجب بٹ ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی شادی کی تقریبات میں دولت کی بڑھ چڑھ کر نمائش کی ہے۔ رجب بٹ کی شادی تقریبات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہوئیں، جہاں رجب بٹ کے مداح ان کی شادی سے خوش ہو رہے ہیں وہیں ناقدین بے جا دولت کی نمودو نمائش پر تنقید کرتے نظرآئے۔اب حال ہی میں سابقہ اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان مشی خان بھی رجب بٹ کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔

 

انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ یوٹیوبر رجب بٹ کی شادی گزشتہ دو تین دنوں سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہے اور ان کی شادی کی تقریبات پر تنقید کی جارہی ہے، لوگ کہہ رہے ہیں کہ رجب بٹ کو یہ پیسہ دوسروں کی مدد پر خرچ کر دینا چاہیے تھا یا ان پیسوں سے سے کسی غریب کی شادی کروا دیتےتو لوگوں کی اطلاع کے لیےعرض ہے کہ رجب بٹ خیرات بھی کرتا رہتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رجب بٹ پر تنقید کرنے والے وہ لوگ ہیں جو خود ایک پیسہ بھی خیرات نہیں کرتے۔ یہ ان کا پیسہ ہے

 

وہ جو چاہیں اس کے ساتھ کریں یہ ان کا خوشی منانے کا طریقہ ہے۔ پنجاب میں ویسے بھی یہ عام بات ہے کہ لوگ شادیوں میں ایسے پیسے نچھاور کرتےہیں۔مشی خان نے کہا کہ لوگوں کو ان پر تنقید کرنی چاہیے جنہوں نے شادی پر بندوق اور شیر جیسے نامناسب تحائف دیے، رجب بٹ کو شیر کا بچہ تحفے میں دیا گیا تھا، اس نے خود اسے پال نہیں رکھا تھا، کم از کم اُسے اِن چیزوں کا لائسنس حاصل کرنا چاہیےتھا۔ واضح رہے کہ یوٹیوبر رجب بٹ کی شادی کے موقع پر ان کے دوست احباب نے بے تحاشاپیسے لٹائے اور مہنگے تحائف بھی دیے گئے

 

جن میں ایک عدد شیر کا بچہ، کلاشنکوف، گولڈ پلیٹڈ آئی فون اور ڈالرز کا گلدستہ بھی شامل تھی۔ ٹک ٹاکر کو غیر قانونی طور پر شیر کا بچہ اور لائسنس کے بغیر کلاشنکوف رکھنے پر گرفتار بھی کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں ضمانت پر رہا کر دیاگیا۔یوٹیوب کی جانب سے 2024 میں پاکستان کی ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست جاری کی گئی تھی جس میں رجب بٹ پاکستان میں رواں سال سب سے زیادہ ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز والے یوٹیوبر بن گئےہیں۔ ان کے یوٹیوب پر 4.7 ملین سبسکرائبرز ہیں جبکہ ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد1.1 ملین ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.