برڈ فلو نے تباہی مچادی، 30 کروڑ پرندے ہلاک، چوپائے بھی متاثر

0 145

اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او) میں جانوروں کی بیماریوں کی روک تھام کے شعبے کی سربراہ ڈاکٹر مادھور ڈھنگرا نے کہا ہے کہ برڈ فلو کا سبب بننے والا ’ایچ 5 این ون‘ وائرس (ایویئن وائرس) اب جنگلی حیات میں بھی پھیلنے لگا ہے۔اب تک پرندوں کی 500 سے زیادہ اقسام اس وائرس کا نشانہ بن چکی ہیں جبکہ 70 انواع کے ممالیہ جانوروں میں بھی یہ بیماری نمودار ہو چکی ہے۔ان میں معدومیت کے خطرے سے دوچار کیلی فورنیا کے گدھ اور برفانی ریچھ بھی شامل ہیں۔جن علاقوں میں مرغیاں پروٹین کے حصول کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں وہاں اس وائرس سے خوراک اور غذائی تحفظ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

معاشی نقصان
ڈاکٹر ڈھنگرا نے خبردار کیا ہے کہ اس وائرس سے لاکھوں لوگوں کا روزگار متاثر ہو رہا ہے۔ یہ بیماری کسانوں کے لیے بہت بڑا معاشی بوجھ ہے جو انہیں حیاتیاتی تحفظ کے حوالے سے خاطرخواہ اقدامات پر سرمایہ کاری سے روک سکتی ہے۔دودھ دینے والے مویشیوں میں یہ وائرس سامنے آںے کے بعد ’ڈبلیو ایچ او‘ نے کھیتوں اور جانوروں کے باڑوں میں نگرانی اور حیاتیاتی تحفظ کے اقدامات سخت کرنے کو کہا ہے تاکہ جانور اور انسان اس بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.