اسلامی دنیا کے کامیاب ترین سیاستدان کی طرح میری حکومت کو بھی مسائل کا سامنا ہے، وزیراعظم عمران خان

0 194

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کو بھی ویسے ہی مسائل کا سامنا ہے جیسے اسلامی دنیا کے کامیاب ترین سیاستدان مہاتیر محمد کو کرنے پڑے تھے۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں بلاگ سائٹ کی ایک رپورٹ شیئر کی جس میں پاکستان کی حالیہ معاشی صورت حال کو ملائیشیا سے تشبیہ دی گئی۔وزیر اعظم عمران خان نے اس رپورٹ کو ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسلامی دنیا کے سب سے تجربہ کار اور کامیاب سیاستدان کو بھی بالکل اسی قسم کے مسائل سے سامنا رہا جن کا آج میری حکومت کو سامنا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ان کی راہ میں بھی وہی سیاسی مافیا حائل ہوا جس نے اداروں کی تباہی کے ذریعے ملائیشیاء کو قرض کی دلدل میں دھنسایا اور اس کا دیوالیہ نکال دیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.